علی جاوید نقوی کا مختصرتعارف
علی جاوید نقوی کاشمارپاکستان کے سینیئر صحافیوں میں ہوتاہے،آپ نے ٹی وی چینلز اور قومی اخبارات میں مختلف عہدوں پرکام کیا۔1992 میں روزنامہ پاکستان کے سیاسی ایڈیشن کے انچارچ بنے۔اس دوران آپ کے تجزیے ،انٹرویوزملک بھرمیں پڑھے جاتے تھے۔رپورٹنگ اورمیگزین کے لیے بھی کام کیا۔1996 میں روزنامہ جنگ کے پولیٹیکل سیل سے بحثیت سیاسی رپورٹروابستہ ہوگئے ۔2000 میں روزنامہ نوائے وقت لاہور بحیثیت سیاسی رپورٹرجوائن کیا۔ پولیٹیکل رپورٹنگ کی ،میگزین کے لیے بھی تجزیے لکھتے رہے۔ 2003 میں نوائے وقت کے میگزین ہفت روزہ ندائے ملت کے ایڈیٹربن گئے۔2004 میں امریکہ سے تحقیقی رپورٹنگ کی تربیت حاصل کی اورکئی بین الاقومی میڈیا اداروں کے ساتھ کام کیا۔ 2007 میں ایکسپریس نیوزجوائن کیا،2010 میں کراچی میں ڈائریکٹرنیوزاورڈائریکٹرپروگرامنگ کی حیثیت سے سچ ٹی وی شروع کیا۔2012 میں روزنامہ دنیا لاہوربحثیت میگزین ایڈیٹرجوائن کیا۔جرمنی کے ایک چینل ٹیک نیوز کے ساتھ کام کیا۔ نیوزچینل جی این این میں بحثیت انچارج الیکشن سیل کام شروع کیا،اس وقت اس کانام جاگ ٹی وی تھا۔جی این این کے سنٹرل نیوزروم میں بحثیت شفٹ انچارج کام کیا۔
مختلف اخبارات میں رپورٹنگ کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،وزرائے اعظم ،صدور،وزرائے اعلی اورگورنرزکے انٹرویوز کیے اوراہم تقریبات کی رپورٹنگ کی۔
وزیراعظم بے نظیربھٹو،وزیراعظم نوازشریف،صدرغلام اسحاق خان ،صدرفاروق لغاری ،صدر رفیق تارڑ،صدرجنرل پرویز مشرف اورموجودہ وزیراعظم عمران خان کے تحریک انصاف کے قیام کے ابتدائی دور میں پی ٹی آئی کے قیام سے لے کرکئی اہم تقریبات کی رپورٹنگ کی ۔پنجاب اسمبلی میں کئی سال تک رپورٹنگ کی ۔
پاکستانی اورعالمی سیاست پرقومی اخبارات میں ان کے تین ہزارسے زائد مضامیں شائع ہوچکے ہیں۔شب وروز کے نام سے کالم بھی لکھتے رہے ہیں۔زمانہ طالب علمی میں اسلامیہ کالج سول لائنز کے میگزین فاران کے ایڈیٹررہے۔
آپ فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکے میگزین ہلال کے لیے بھی لکھتے ہیں۔
علی جاوید نقوی پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سینیئرنائب صدر،نائب صدراورخزانچی رہ چکے ہیں۔ صحافیوں کی کئی عالمی تنظیموں اورلاہورپریس کلب کے لائف ممبرہیں۔
علی جاوید نقوی کی پاکستانی سیاست پر نوکتابیں شائع ہوچکی ہیں۔جن کے نام یہ ہیں
1- محلاتی سازشیں (نوے کی دہائی میں پاکستانی سیاست کی اندرونی کہانی)
2- پاکستان میں امریکی سازشیں
3- اورفوج آگئی
4- شہید بے نظیربھٹوکاقتل
5- حمودالرحمن کمیشن رپورٹ
6- مرتضی بھٹوکاقتل
7- رپورٹر(ناول)
8- پاک بھارت تعلقات
9- الیکشن 2002 کاوائٹ پیپر
علی جاوید نقوی پاکستان ٹیلی ویژن سمیت مختلف نیوزچینلز کے پروگراموں میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔
اگرآپ براہ راست اُن سے کچھ پوچھناچاہتے ہیں تونیچے کمنٹس میں اپناای میل یافون نمبرلکھ دیں۔ شکریہ
ادارہ اُردو نیوز ٹی وی

#AliJavedNaqvi #Journalists #Media #NewsChannel #Politics #News Channel

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here